سپاٹ فکسنگ سکینڈل: ناصر جمشید سمیت دیگر ساتھیوں کو سزا سنا دی گئی

Published on February 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

لندن: (یواین پی) سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پاکستان کے سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے دیگر ساتھیوں کو سزا سنا دی گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائم ایجنسی نے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کے بعد کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھیوں یوسف انور اور محمد اعجاز کو سزا سنائی۔نیشنل کرائم ایجنسی نے تحقیقات کے بعد سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ناصر جمشید کو گرفتار کیا تھا، ناصر جمشید اور ساتھیوں نے بنگلا دیش پریمئیر لیگ 2016 اور پی ایس ایل 2017 کے دوران سپاٹ فکسنگ کی کوشش کی۔مانچسٹر کی کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو 17 ماہ جبکہ یوسف انور کو ساڑھے 3 سال اور اعجاز احمد کو ڈھائی سال قید کی سزا سنائی۔پولیس نے تینوں ملزمان کو سزا سنائے جانے کے بعد کراؤن کورٹ سے گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes