اسلام آباد: (یواین پی ) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے کروں گا۔ اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی سستے نرخوں فراہمی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، وفاقی وزیر حماد اظہر، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، شہباز گل اور بینظیر انکم سپورٹ کی چیئر پرسن (بی آئی ایس پی) ثانیہ نشتر، وفاقی وزیر علی زیدی اور چیئرمین یوٹیلیٹی سٹور نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اہم فیصلے کیے گئے، وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں۔ آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی ریلیف کے لئےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں کمی کمی کے لئے ہر حد تک جائیں گے، عام آدمی کے کچن میں بنیادی اشیاء ہر حال میں پہنچائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن خاندانوں میں میں خریدنے کی سکت نہیں انہیں حکومت راشن دے گی، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں۔عمران خان کا اس موقع پر مشیر خزانہ خفیظ شیخ کو ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کے پیسے کاٹیں مگر غریب آدمی کو سہولت دیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب کی بہتری کے لئے ہی حکومت میں آئے ہیں، ملک میں مہنگائی سابقہ حکومت کی لوٹ مارکا نتیجہ ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی معاملات خراب کئے۔وزیراعظم عمران خان نے یوٹیلیٹی سٹور کے چیئر مین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آٹا بحران میں یوٹیلیٹی سٹورز نے بہترین کام کیا، یوٹیلیٹی سٹورز کی سیل میں 800 فیصدتک اضافہ ہوا۔