کبڈی ورلڈکپ: پاکستان آ کر بہت عزت ملی ہے: بھارتی کپتان گرلال سنگھ

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان میں کبڈی کے عالمی کپ کا میلہ آج اتوار سے سجے گا، میگا ایونٹ میں حصہ لینے کیلئے بھارتی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی، مقابلے لاہور، فیصل آباد اور گجرات میں ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ اور ٹینس کے بعد کبڈی ورلڈ کپ کا آغاز اتوار سے پاکستان میں ہوگا، ایونٹ میں پاکستان سمیت دس ممالک کے پہلوان شرکت کریں گے۔جرمنی ،ایران اور آذربائیجان کے بعد بھارت کی کبڈی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ گئیں، بھارتی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچی، اس موقع پر بھارتی کبڈی ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت عزت مل رہی ہے یہاں سے خوشگوار یادیں لے کر جائیں گے۔گر لال سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور فیڈریشن کے بہت مشکور ہیں پاکستان میں آکر ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہماری زبان اور ثقافت آپس میں ملتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy