فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

لاہور: (یواین پی) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 اور 171 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1571 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 90450 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 77546 روپے ہو گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes