بورے والا ،اندھے قتل کی واردات کا سراغ مل گیا ملزمان گرفتار

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) تھانہ فتح شاہ پولیس نے دوران ڈکیتی ہونے والے اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا لیا تمام ملزمان گرفتارکرکےاسلحہ برآمد کر لیا ۔تفصیل کےمطابق تھانہ فتح شاہ پولیس نے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا اس کیس کے تمام چاروں ملزمان محمد الیاس, مقصود احمد , محمد یسین اور ممتاز احمد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ملزمان نے چند ماہ قبل بستی پرانا سلدیرا میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ناکامی پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے منیر احمدنامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ جس پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے گزشتہ دنوں نے ایس ایچ او فتح شاہ انسپکٹر ناصر محمود کی سربراہی میں ملزمان کوٹریس کرنے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے کامیاب کاروائی کے دوران نہ صرف وقوعہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا بلکہ ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes