شہر قائد کی رونقیں لوٹ آئیں، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کی بتدریج تنزلی ریکارڈ

Published on February 10, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

کراچی: (یواین پی) سندھ پولیس کی انتھک محنت سے دنیا نے کراچی کو پرامن شہر ماننا شروع کردیا ہے۔ ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کی بتدریج تنزلی ریکارڈ کی گئی ہے۔دہشت اور وہشت میں ڈوبا شہر قائد، جہاں صرف ایک سال میں رینجرز، پولیس اور سرکاری افسران سمیت 2 ہزار سے زائد افراد دہشتگردوں کا نشانہ بنتے تھے۔2014ء میں دنیا کے چھٹے خطرناک ترین شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن شروع ہوا تو حالات میں بدتریج بہتری آئی۔ سندھ حکومت کے وزرا امن وامان کی ابتری کا راگ الاپتے رہے لیکن رواں سال کے پہلے ماہ جرائم سے الجھتے شہروں کی فہرست میں کراچی 88 ویں جبکہ فروری میں 93 نمبر پر آ ہی گیا۔امن بحال ہوا تو روشنیوں کا شہر پھر جگمگا اٹھا۔ کراچی میں سیاحتی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ ساحل ہو یا پارکس، پلے گراؤنڈ یا کھابوں کے ٹھکانے، سیروتفریح کی دوڑ میں شہر قائد کئی شہروں سے آگے نکل گیا ہے۔اغوا برائے تاوان، دہشتگردی، قتل وغارت گری اور بھتہ خوری جیسے بڑے جرائم میں کمی آئی لیکن پولیس سٹریٹ کرائم کا امتحان تاحال پاس نہیں کرسکی۔ شہری پرامید ہیں کہ دیگر جرائم کی طرح سٹریٹ کرائم سے بھی شہر کو جلد پاک کردیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes