پاکستان کا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے. دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے بتایا کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کروایا انہوں نے بتایا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 10شہری زخمی ہوئے تھے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج ایل اوسی پر تسلسل سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ تناﺅ بڑھا کر بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا.

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes