چوہدری نثار اور نوازشریف کے درمیان صلح کیلئے ایک اور شخصیت متحرک

Published on February 11, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور سینئر سیاستدان چودھری نثار کے درمیان صلح کیلئے آخری کوشش کے طور پر اسحاق ڈار متحرک ہو گئے، اس سلسلہ میں آج چو دھری نثار کی لندن روانگی کی اطلاعات ہیں جبکہ شہباز شریف، اسحاق ڈار پہلے سے وہاں موجود ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے مریم نواز کے لندن جانے کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، ریلیف ملنے کی صورت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز فوری لندن جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق چودھری نثار کی لندن میں ذاتی مصروفیات ہیں جس میں خاندان کے دیگر افراد بھی ان کے ساتھ ہونگے۔ لندن موجودگی کے دوران ان کی نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی کوشش کی جائے گی جس کیلئے شہباز شریف اور اسحاق ڈار راہ ہموار کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题