نئی دہلی: عام آدمی پارٹی نے الیکشن میں بی جے پی کا صفایا کر دیا

Published on February 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

نئی دہلی: (یواین پی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریاستی الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے مودی سرکار کی حکمران جماعت بھارتی جنتا پارٹی کا صفایا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 8 فروری کو بھارتی ریاست نئی دہلی کی اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی تھی جس کی 70 نشستوں پر 600 سے زائد امیدوار میدان میں تھے۔الیکشن کمیشن نے سرکاری نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 62 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بی جے پی کے حصے میں 8 سیٹیں آئی ہیں۔ملک کی بڑی سیاسی جماعت کانگرس ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق عام آدمی پارٹی نے 53.57 فیصد ووٹ حاصل کیے، بی جے پی کو 38 اعشاریہ 51 فیصد ملے جبکہ کانگریس پارٹی کے حصے میں پانچ فیصد سے بھی کم ووٹ آئے۔وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کامیابی کا جشن مناتے ہوئے ’انقلاب زندہ باز‘ کے نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے ریاستی انتخابات میں مسلسل تیسری بارمیدان مارا ہے اور ایک بار پھر عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال وزیراعلیٰ بنیں گے۔دوسری جانب نتائج کے اعلان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی کے دعوے کرنے والے رہنماؤں نے بھی شکست تسلیم کرلی ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے الیکشن ہارنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نئی دہلی کے الیکشن جیتنے پر عام آدمی پارٹی کو مبارکباد دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes