اربوں دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات سستی کی جائیں، وزرا کی ریلیف پیکج پر تنقید

Published on February 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مہنگائی کے سدباب کیلئے حکومت کی جانب سے 15 ارب کے ریلیف پیکج پر متعدد وزرا نے تنقید کی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد وزرا نے رائے دی کہ ریلیف پیکج دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کی جائیں۔ تاہم تنقید کے باجود یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 15 ارب کا ریلیف پیکج منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلو رعایت دی جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا۔ چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ کھانے کا تیل 175 روپے فی کلو میں ملے گا۔اس کے علاوہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50 ہزار منی یوٹیلٹی سٹورز کیلئے قرض دیے جائیں گے۔ ان سٹورز پر اشیائے خورونوش سرکاری ریٹ پر مہیا کی جائیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog