نیب راولپنڈی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیجنا قابل مذمت ہے؛ کامران یوسف گھمن

Published on February 12, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

بورےوالا(یواین پی ) پیپلزپارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 162 اور تحصیل صدر چودھری کامران یوسف گھمن نے کہاہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس بھیجنا قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات محمد صدیق بھلر ۔بابا غلام حیدر جٹ۔اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نیب نیازی گھٹ جوڑ کھل کر سامنے آگیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے مارچ میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد نیب نے ان کو طلبی کا نوٹس جاری کیاہے ۔یہ ان کی بھول ہے کہ وہ نوٹس جاری کرکے پریشان کریں گے بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو کا نواسہ اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا بیٹا ہے اس کا اس خاندان سے تعلق ہے جس نے ہر دور کے ڈکٹیٹر کی آمریت کا مقابلہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes