پولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے 43لاکھ رروپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم ،ترجمان پولیس

Published on February 13, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments


اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ پولیس فورس شہریوں کے جان و مال کی محافظ ہے پولیس کے ملازمین اور افسران اپنی پوری زندگی اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے لئے وقف کر دیتے ہیں جن کی شہادت ریٹا ئرمنٹ یا کسی بھی وجہ سے محکمانہ ذمہ داری ختم ہو تی ہے تو ان کو پس پشت ڈالنا کسی طرح بھی ظلم سے کم نہیں میں پولیس فورس کو خاندان سمجھتا ہو ں اور بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میرے اوپر ان کی دیکھ بھال کی ذمہ داری عائد ہو تی ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میںپولیس ملازمین کے بچوں کے تعلیمی وظائف کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیاتقریب میں43لاکھ ،67ہزار ،6سو 4 روپے مالیت کے چیک تقسیم کےے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ پولیس فورس کا محکمہ شہریوں کے لئے اہم ذمہ داریاں نبھا رہا ہے پولیس ملازمان و افسران اپنی ڈیو ٹی کے دوران 24 گھنٹے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہیں جو گرمی سردی دھوپ بارش کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض سے غافل نہیں ہو تے اس انداز سے اپنی زندگیاں بسر کرنے والوں کی نگہداشت کرنا اور اس کے پسماندگان کی حفا ظت میں اپنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمان کی بیوگان اور یتیم بچوں کا حق ہم پر اولین ہے جس کے لئے ہم اپنی تمام ترکوششیںبروئے کار لاتے ہیں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ ریٹائر ملازمین، وفات اور شہداءکی بیوگان اور ان کے بچوں کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ برائے راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میرے دروازے ان کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں اور میں ان کے مسائل حل کرنا اپنی اولین ذمہ داری سمجھتا ہوں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme