للیانی ،ڈکیتی،رابری،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

Published on March 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

\"PHOTO
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) ڈکیتی،رابری،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے سرغنہ کا شف عرف کاشی ،افضال ،فیصل اقبال،علی احمد اور اکرم کو گرفتار کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا، ملزمان روڈ ڈکیتی /رابری ،راہزنی اور فیکٹریوں میں داخل ہوکرملازمین کو یرغمال بنا کر واردات کرتے تھے۔ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کاشف عرف کاشی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک خطرناک ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا۔جورات کے وقت کسی روڈیاویران جگہ پر ناکہ لگا کریا پھر فیکٹریوں میں داخل ہو کر نقدی ،موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹنے کی وارداتیں کر تے تھے اور دوران واردات مزاحمت کرنے پر معصوم شہریوں کو تشدد کو نشانہ بھی بناتے تھے۔اس گینگ نے مصطفی آباد اور اس سے ملحقہ دیہات میں سنگین وارداتوں کا بازار گرم کر رکھا تھا ۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ عرصہ قریب دو ماہ قبل فیروز پور روڈ پر ایک چمڑے کی فیکٹری میں داخل ہو کر چمڑا چھیننے کی واردات کی۔اسی طرح عرصہ قریب دس یوم قبل سرہالی روڈ پرناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹنے کی واردات کی ۔اسی طرح عرصہ قریب سات ماہ کلیاں روڈ پر راہگیروں سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کی واردات کی ۔اس طر ح کی ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز3 عدد پسٹل،ایک کاربین کثیر تعداد میں گولیاں اور مال مسروقہ چمڑہ مالیتی 20لاکھ روپے،نقدی10ہزار روپے اور 7عدد موبائل فون کل مالیتی 21لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔ عوامی حلقوں کی طرف سے ڈاکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes