پاک فوج کی خواتین آفیسرز کی بہترین کارکردگی، دنیا نے اعتراف کر لیا

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) پاکستان کی خواتین جرات و بہادری کی عظیم مثال، اقوام امن مشن میں خدمات کا بھرپور اعتراف، بہترین کارکردگی پر پاکستانی خواتین کے 15 رکنی پیس کیپر دستے کو انعامات سے نوازا گیا۔پاکستانی خواتین اقوام متحدہ امن مشن کے تحت کانگو میں امن کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ میجر سامعیہ رحمان کو کانگو میں بہترین کارکردگی پر اقوام متحدہ تعریفی سند عطا کی گئی۔میجر عروج عارف کو 5 گھنٹوں میں 25 کلومیٹر فاصلہ طے کرنے پر پہلی ڈینکن مارچ خاتون کا اعزاز حاصل ہوا۔ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا 16 فروری سے دورہ پاکستان بھی ان خدمات کا اعتراف ہے۔امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھی پاکستانی خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین دنیا کیلئے جرات اور بہادری کی عظیم مثال بن کر ابھریں، عالمی امن کے لیے ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes