عمران خان کا ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی صورتحال ، مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی سمیت مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ اس دوران وزیراعظم نے ذخیر اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف جامع ایکشن پلان بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعظم کا ذخیر ہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف ایمرجنسی نافذ کرنے کااعلان کردیا۔واضح رہے وزیراعظم اور وزرا کی جانب سے کئی بار یہ بات سننے کو ملی ہے کہ ملک میں آٹے اور چینی کا مصنوعی بحران پیداکیاگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog