پولیو کے قطرے پلاکر ہمیں اپنا کل محفوظ بنانا ہے؛ڈی سی نوشہروفیروز

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 650)      No Comments

نوشہروفیروز(یواین پی)ڈی سی نوشہروفیروز نے پولیو آگاہی مہم ریلی کی قیادت کی پولیو کے قطرے پلاکر ہمیں اپنا کل محفوظ بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ نے آج سول اسپتال نوشہروفیروز میں 17 فروری 2020 سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا اس کے بعد ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی میں سول اسپتال سے پریس کلب تک انسداد پولیو مھم کے متعلق آگاہی ریلی بھی منعقد کی گئی ریلی اختتام کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ہر مہم کے دوران لازمی پلوائے جائیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانا ہے پولیو کے قطرے بچوں کو پلاکر ہم نے اپنے کل کو محفوظ بنانا ہے لہزا آپ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور جہاں پولیو ٹیمیں نہ پہنچیں یا بچہ گھر پر موجود نہ ہو تو اس کی اطلاع متعلقہ ٹیم، محکمہ صحت کے ضلعی دفتر، ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم یا ڈپٹی کمشنر آفس میں لازمی دیں تاکہ رہ جانے والے بچوں کو بھی قطرے پلوائے جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy