ہارون آباد(یواین پی)مسلم کالونی کی عوام بنیادی حقوق سے محروم ،سیوریج ،واٹر سپلائی اور سوئی گیس جیسی سہولتیں ناپید ،1971سے آباد شدہ کالونی تقریبا 6ہزار نفوس پر مشتمل ہے یہاں ڈگری کالج ،گرلز و بوائز پرائمری سکول میں طالبعلموں کی تعداد 100سے زائد ہے لیکن ستم ظریفی ہے کہ وہاں ایک ٹیچر ہے جس کی وجہ سے یہاں کی غریب آبادی اپنے بچے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھانے پر مجبور ہیں چوتالیس سال گزرنے کے باجود یہاں کے مکین مالکانہ حقوق سے محروم ہیں سوئی گیس کا منصوبہ بھی ادھورا ہے اور اس کا کنکشن بھی مین لائن سے نہ ہے واٹر سپلائی کی صورتحال بھی انتہائی دگرگوں ہے اور ہفتہ میں ایک دو روز ہی پانی نصیب ہوتا ہے صفائی کی صورتحال بھی بہت ابتر ہے اور ہزاروں کی آبادی گندگی کے ڈھیر پر زندگی بسر کر رہی ہے اس آبادی کی اکثریت بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے سابق ایم پی اے شوکت محمود بسراء کا رہائشی علاقہ مسلم کالونی مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے مسلم کالونی کے رہائشی قاری محمد احمد ،محمد حنیف،ماسٹر سراج ،چوہدری طالب حسین،اسلام دین ،اکرم لوہار،شکیل رحمانی ،عبد الستار ،رضوان ،چوہدری محمد اصغر ،محمد حنیف چوہان اور ملک مزمل نے ڈی سی او بہاولنگر سے اپیل میں کہا ہے کہ ہمیں ہمارا حق دلوایا جائے ۔