عبدالحکیم(یواین پی)مدرسہ عربیہ محمودالعلوم کا سالانہ اجتماع تکمیل ِ قرآن مجید20فروی کو ہوگا،تفصیل کے مطابق مدرسہ عربیہ محمودالعلوم (جامع مسجد پیر خورشید احمد شاہ)عبدالحکیم کا سالانہ اجتماع بسلسلہ تکمیل صحیح بخاری شریف اورقرآن مجید مورخہ 20فروری بروز جمعرات کو نمازِ ظہر تا عشاءکے وقت منعقد ہوگا جس میں شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم (مدیرجامع خالد بن ولید ٹھینگی)،مولانا شاہ نواز فاروقی ،علامہ شبیراحمد عثمانی خطابِ عام فرمائیں گے جبکہ سید عزیز الرحمن شاہ اور حافظ عبدالباسط حسانی ہدیہ نعت پیش کریں گے۔پروگرام کا انتظام و اہتمام مولانا سید محبوب الرحمن ہمدانی کریں گے۔