لاہور: (یواین پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے باپ بن گئے ہیں، انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی لازوال رحمتیں مجھ پر ہیں، میرے گھر میں ایک اور ننھی پری آئی ہے۔انسٹا گرام پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں یہ خوشخبری والی خبر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی سے قبل چار بیٹیاں ہیں، ان بیٹیوں میں عجوہ آفریدی، اقصیٰ آفریدی، انشا آفریدی، اسمارا آفریدی شامل ہیں۔