کوئٹہ: (یواین پی) جھل مگسی کے علاقے باریجہ میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے پندرہ افراد جاں بحق جبکہ اکیس افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ بس کی بریک فیل اور ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے باریجہ میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو شہداد کوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے شادی کے بعد دلہن لے کر واپس اپنے شہر مدیجی آ رہا تھا کہ حادثہ پیش آ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کا تعلق سندھ کے شہر مدیجی سے ہے۔