لاہور(یواین پی)ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دفتر میں جو چھاپہ مارا گیا ہے وہ بہت اہم ریکارڈ ہے، جو مین سرور تھا اسے اٹھا لیا گیا تھا۔ جو ریکارڈ پکڑا گیا ہے اس میں ہارڈ ڈسکز، فائلیں اور شہباز شریف اور انکے دونوں صاحبزادوں، دونوں صاحبزادیوں اور انکی پہلی اہلیہ کی تمام ٹرانزیکشنز ہیں جو کہ قریباً تین سے چار کروڑ روپے بنتی ہے۔ان میں ٹی ٹیز سے آیا ہوا پیسا ہے اور خیال یہ ہے کہ پیسا اس سے بھی زیادہ ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کہ تمام ترملازمین کو انکی تنخواہیں مل رہی ہیں اور دفتر میں کام کرنے والے ہی ایک ملازم نے اسکی مخبری کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ نیب کا یہ موقف ہے کہ ہمیں اس ریکارڈ کو بڑھنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا اور یہ وہ پیسا ہے جو کہ ناجائز ذرائع سے پاکستان آیا ہے۔