اوکاڑہ(یو این پی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے شہربھر کے مختلف بنکوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا دوران چیکنگ انہو ں نے سی سی ٹی و ی کیمروں،اسلحہ اورایمونیشن کو چیک کیا انہوں نے بینک منیجرز سے سیکیورٹی کے حوالے سے مےٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ آ پ کے تعاون کے بغیر فول پروف سیکیورٹی ممکن نہیں آپ تربیت یافتہ عملہ کو مامور کریں چندماہ پہلے ضلع ہذ ا کے تمام بینک گارڈز کو طیب سعید شہد پولیس لائن میں تربیت بھی دی گئی ہے اس موقع پر انہو ں نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام بنک کے سیکیورٹی گارڈز کوتجربہ انسٹرکٹر کی زیرنگرانی وپین سے متعلق کو رس کروایا جائے بینک میں سی سی ٹی وی کیمروں کو یقینی بنائیں کیمروں کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے ہر بینک میں کم از کم آٹھ کمیرے ہونے چاہیے ضلع اوکاڑہ کی پولیس ہر وقت آپ کی مد د کے لیے تیار ہے اور ہمارے پولیس آفیسر جو روز مرہ بینک ڈیوٹی چیکنگ پر مامور ہے ان کو ہدایت دی کہ وہ فیزیکلی ہر بینک میں جا کر خود اسلحہ اور رجسٹر کامعائنہ کریں انہوں نے مزید کہا کہ گارڈز ٹرنیڈیافتہ اور اسلحہ کے بارے میں معلومات رکھتے ہوں اگرکوئی اللہ نہ کر کوئی ایمرجنسی ہو تو وہ فورا ہمارے ایمر جنسی نمبر یا ڈی پی او آفس کے نمبر پر رابط کریںہم ہر وقت تیار ملیں گے ۔