پاکستانی اسٹیج کنگ اپنے ثقافتی دورے میں انڈین فنکاروں کیساتھ پرفارم کرینگے
لاہور(یواین پی) فنکارروں کے لئے سرحدوں کی کوئی قید نہیں ہوتی فنکار ہمیشہ اپنے فن سے اپنے ملک کا نام روشن کرتا ہے فنکار اپنے ملک کا سفیر ہوتا ہے وہ جہاں بھی جائے اس نے اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار معروف اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر،مصنف،اداکارو ہدایت کار ایم اے ٹھاکرکامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا پاکستانی اسٹیج کنگ ایم اے ٹھاکر
کامیڈین چھ ممالک کے تیرہ روزہ ثقافتی دورے پہ 20فروری کو روانہ ہونگے سنگاپور،تھائی لینڈ،عمان ،دبئی ،قطر اوربحرین میں انڈین فنکاروں راجندر کور، انیل شرما،جانی بھاٹیہ ،ہربھجن مان سنگھ،مہندر گل،کمار شرمن،جونی لیوراورورندر سنگھ کے ساتھ پرفارم کرینگے پروگرام کے آرگنائزر سرون جیت سنگھ بھاٹیہ ہیں