اسلام آباد (یواین پی) حافظ حمداللہ نے اپنی ویڈیو کے حوالے سے زرتاج گل کو بہن قرار دیتے ہوئے معافی مانگ لی، ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ وزیرمملکت میری بہن ہیں اور میری بھی بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جو خاتون جہاں بھی موجود ہو وہ میری بہن ہے۔ میں اپنے بیان پر ان سے معافی چاہتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ اگر میری وضاحت سے زرتاج گل کو تسلی نہیں ہوئی تو میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔اسی ٹی وی شو میں موجود وزیرمملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل حافظ حمد اللہ کے بات کرنے سے پہلے ہی اٹھ کرچلی گئیں۔ یاد رہے کہاردو سیاست کی رپورٹ کے مطابق حافظ حمد اللہ سے ایک پشتو انٹرویو کے دوران سوال کیا گیاتھا کہ زرتاج گل کہتی ہیں کہ عمران خان کو دیکھوں تو حالات ٹھیک لگتے ہیں؟ اس پر حافظ حمد اللہ نے جواب دیاتھا کہ زرتاج گل سے پوچھو کہ مجھے دیکھ کر ان کو کیسا لگتا ہے؟کیونکہ میں عمران خان سے زیادہ خوبصورت اور جوان ہوں،میری مسکراہٹ بھی اچھی ہے اور بول چال بھی۔