تعلیمی ادارے کی سرپرستی والدین و معزیزن علاقہ کی تعلیم دوستی کاثبوت ہے سید محمود نبی

Published on February 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی) تعلیمی ادارے کی سرپرستی والدین و معزیزن علاقہ کی تعلیم دوستی کاثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرسیکنڈری سید محمود نبی نے چک نمبر7/9آررحمان گڑھ میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں نوتعمیر شدہ کمروں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے کی ضروریات کا خیال رکھنا علاقہ کے معزیزین اور والدین کی تعلیم سے محبت و سرپرستی کا نتیجہ ہے اداروں سے روابط استوار رکھنے سے ہی اداروں میں بہتری ممکن ہوسکتی ہے انہوں نے علاقہ کی سماجی شخصیت کے جذبہ خیرسگالی کا خیر مقدم کیا،بعدازاں سکول ہٰذا کے سابق طالب علم علاقہ کے معروف معالج ڈاکٹرعبدالستار چودھری نے کہا کہ سکول ہٰذا سے حصولِ تعلیم نے آج انہیں بہت بڑے مقام پر پہنچادیا ہے جواس سکول کا مجھ پر ایک قرض ہے انہوں نے کہا کہ سکول کی دیکھ بھال کرنااس لیئے بھی ضروری ہے کہ ہماری آئندہ نسلوںکی مناسب انداز میںآبیاری ممکن ہوسکے ،11لاکھ روپے کی لاگت سے سکول کو تین کمروں کا تحفہ دیا جانا اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انہوں نے سکول کی ضروریات کے پیشِ نظرطلباءوسٹاف کےلئے الیکٹرک کولرز اور واٹرفلٹر پلانٹ کے تحائف بھی دیئے۔ سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹرعاصم شہزاد چودھری نے بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سکول کے استادربنواز چودھری کو پھولوں کا گل دستہ پیش کیا،شاندار تقریب کے انعقاد پرچودھری نعمت اللہ،نعیم انجم جنجوعہ، فزیکل ٹیچر محمد صادق،مشرف جاوید ودیگر سٹاف ممبران کی خدمات کوبھی سراہا گیا،تقریب میں سینئر ماہر تعلیم میاں نوراحمد جمشید،طارق جاوید،راﺅصابرشیراز،ظہورحسین ودیگر نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题