وفاقی کابینہ کا بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

Published on February 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی ) وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا، جب کہ کمشنر ایس ای سی پی کی تعیناتی کا ایجنڈا اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔ وفاقی کابینہ نے اصولی اتفاق کیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے، کابینہ نے بچوں کے حقوق سے متعلق قومی کمیشن کے قیام ، وزارت بین الصوبائی رابطہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا مستقلسیکرٹریٹ قائم کرنے، پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکج کے بعد اشیاکی قیمتوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے امپورٹ ڈیوٹی کم کرنے سے متعلق لائحہ بنانے کی ہدایت کی، جب کہ وزیراعظم نے ایف آئی اے سے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایف آئی اے 2 ہفتوں چینی کی قیمتوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے۔وزیراعظم نے بچوں کی زندگی بچانےوالی غذا کی دستیابی یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی لائف سیونگ غذا کی امپورٹ پر عائد پابندی ختم کی جائے اور قیمتوں میں واضح کمی کیلئےاقدامات کیےجائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes