لاہور: (یواین پی) آپ ہر وقت سمارٹ فونز کا استعمال کرتے ہیں اور اس کے بغیر ذہن کام کرنا بند کر دیتا ہے تو اس کیوجہ ان ڈیوائسز سے دماغ پر منشیات کے استعمال جیسے اثرات مرتب ہونا ہے، یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا۔یورپ کی متعدد یونیورسٹیز اور تحقیقی مراکز کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈیوائسز اور منشیات دونوں کی لت دماغ کے اہم حصوں پر یکساں اثرات مرتب کرتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران سمارٹ فونز کا بہت زیادہ استعمال کرنیوالے 18 سے 30 سال کی عمر کے 22 افراد کا موازنہ 26 ایسے لوگوں سے کیا گیا جن میں یہ لت نہیں تھی۔