اسلام آباد (یواین پی) اگلے ماہ پٹرول کی قیمتوں 10 روپے کمی کا امکان، تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوئی ہے جسکے بعد قیمت 53 ڈالر فی بیرل تک آ گئی، اس وجہ سے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹرتک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 58 ڈالر45 سینٹ اورکروڈ آئل مارکیٹ میں 53 ڈالر44 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے۔گزشتہ دوماہ کی نسبت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 17 ڈالرفی بیر ل تک کمی آئی ہے، جس کے باعث آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹرتک کمی کاامکان ہے۔ اس وقت پاکستان میں پٹرول کی قیمت 116.6 روپے فی لٹر ہے، کمی کے بعد قیمت 106 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔