نئی دہلی (یواین پی) بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے والی لڑکی کے والد کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔بیٹی کی گرفتار پر والد کا کہنا ہے کہ بیٹی نے جو کیا وہ غلط ہے۔وہ کچھ مسلمانوں کے ساتھ مل گئی تھی اور میری بات نہیں سن رہی تھی۔انہوں نے کہا بیٹی کو جیل میں سڑنے دیا جائے،پولیس اس کی ٹانگیں توڑ دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں۔آمولیا کی وجہ سے گھر والوں کو بہت تکلیف پہنچی ہے۔ آمولیا لیونامی لڑکی نے معروف مسلم سیاسی رہنما اسد الدین اویسی بھی موجود تھے،تاہم انہوں نے خود کو لڑکی کے بیان سے الگ کر لیا ہے۔بی جے پی کی تنقید کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کا لڑکی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔منتظمین کو اس لڑکی کو مظاہرے میں مدعو نہیں کرنا چاہئیے تھا۔