عبدالحکیم،ہسپتال روڈ پر سوئی گیس وبجلی کے کنکشن کی اجازت دی جائے

Published on February 23, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

عبدالحکیم( یواین پی)مکینوں کوہسپتال روڈ پر سوئی گیس وبجلی کے کنکشن کی اجازت دی جائے،تفصیل کے مطابق عبدالحکیم کے ہسپتال روڈ اورملحقہ آبادیوں بوائز ہائی سکول روڈ،ہسپتال کی آبادی،کھوہ چڑہویانوالاودیگرمکینوں نے کہا کہ ہسپتال روڈ پر گورنمنٹ نے کروڑوں روپے کی لاگت سے گیس کی پائپ لائن اوربجلی کی تنصیبات کی ہوئی ہیں تاہم تاحال مکینوں کو کنکشن سے محروم رکھا جارہا ہے، متاثرین نے بتایا کہ انتظامیہ نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعہ عارضی پابندی عائد کرکے صارفین کو کنکشن سے محروم رکھاہوا ہے،متاثرین میںافضل حسین،محمد وسیم،خرم اقبال،چودھری اختراکرام حسین نے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ واپڈا کے حکام بالا اور ڈپٹی کمشنر خانیول آغا ظہیر عباس شیرازی سے مطالبہ کیاکہ انہیں مذکورہ آبادیوں میں بجلی و سوئی گیس کے کنکشن دیئے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题