لاہور: نواب ٹاؤن کے گرلز ہاسٹل سے 25 سالہ خاتون کی لاش برآمد

Published on February 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 310)      No Comments

لاہور: (یواین پی) گرلز ہاسٹل سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت سحر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کی رہائشی 25 سالہ سحر خان نے پانچ سال قبل شہزاد نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد علیحدگی ہو گئی۔متوفیہ کا 4 سال کا بیٹا ہے جو اپنے باپ کے پاس رہتا ہے۔ متوفیہ 3 سال سے ہوسٹل میں اکیلی رہائش پذیر تھی جہاں آج صبح اس کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم اور تفتیش کے بعد اصل حقائق واضح ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy