ہارون آباد،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

Published on February 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) تھانہ فقیروالی کی حدود میں واقع گاﺅں 429 سکس آر میں میٹرک کا طالب علم احسن ولد محمد سرور گھر سے میٹرک کا پیپر دینے یتیم والا ہائی سکول جارہا تھا کہ راستے میں ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ مبینہ طور پر مذکورہ طالب علم کوئی چیز گھر بھول جانے کی وجہ سے تیز رفتاری سے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہو گیا۔

تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ،مبینہ طور پر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
ہارون آباد (یو این پی) ہارون آبادروڈ پر تیز رفتار کار اور بس میں تصادم ۔مبینہ طور پر خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ،دو زخمی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبد الرحمن اور خدیجہ کے ناموں سے ہوئی،جبکہ شکیلہ اور عبد الستار نامی زخمیوں میں شامل ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی کی بس ہارون آباد سے لاہور جا رہی تھی کہ کھاٹاں کے قریب حادثہ پیش آ گیا، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔مذکورہ خاندان کار پر سوار ڈونگہ بونگہ سے ہارون آباد آ رہا تھا ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme