بھارتی طیارہ مار گرانے کی فتح کا سال مکمل ہونے پر خصوصی نغمہ جاری

Published on February 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 177)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی ) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارہ مار گرانے کے واقعے کو ایک سال مکمل ہونے پر ’اللہ و اکبر‘ نغمہ جاری کردیا گیا۔پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرانے کی مناسبت سے جاری کیا جانے والا نغمہ اللہ و اکبرمعروف گلوکار شجاع حیدر نے گایا ہے۔نغمے کے حوالے سے پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ یہ گانا پاکستانی قوم کے عزم کی داستان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے پر دو بھارتی طیارے مارے گرائے تھے اور ایک پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کیا تھا جسے بعد ازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا تھا۔بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری کے بعد پاک فوج نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ ابھی نندن نے چائے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چائے لاجواب ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تھی۔بعد ازاں پاکستانی شاہینوں کا نشانہ بننے اور گرفتار ہونے والے بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے اور وردی کو پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy