عمران مافیا تماشے بند کرے ‘مریم اورنگزیب

Published on February 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

اسلام آباد ( یواین پی ) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا علاج ان کے ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہو رہا ہے اور جو اور جیسے ان کے ڈاکٹرز بہتر سمجھیں گے علاج ویسے ہو گا۔عدلیہ کے فیصلے اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام رپورٹس جمع کروا دی گئیں ہیں ، عمران مافیا تماشے بند کرے۔عمران مافیا نے پنجاب حکومت پہ دبا ڈال کر زبردستی آج کا فیصلہ کروایا ہے۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کو عدلیہ نے علاج کرانے کی اجازت دی، حکومت کے قاتلانہ ارادوں کے بارے میں کوئی شک نہیں ،ملک وقوم کی خدمت ومحبت میں کوئی نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتا،ابن الوقت کرپٹ ٹولہ نامراد تھا، ہے اور رہے گا، عمران مافیا کی ذہنی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کرپٹ، چور، نالائق اور نااہل عمران مافیا کی سیاست نواز شریف اے شروع اور نواز شریف پہ ختم ہوتی ہے۔ملک کی ترقی ، معیشت کاروبار، روزگار ، آٹا اور چینی چوری کرنے والے ملک کے تین دفعہ منتخب وزیراعظم کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو ترقی ، سی پیک ، کاروبار ، روزگار ، موٹر وے ، روشنیاں ، امن دیا۔ملک کا کاروبار، روزگار، معیشت تباہ کرنے والا عمران مافیا صرف نواز شریف کی صحت پہ سیاست کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy