بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا اعلان

Published on February 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے ہنگامی تعطیلات کا اعلان، کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے کروانا وائرس کے خدشات کے باعث صوبے کے تعلیمی ادارے مزید 2 ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں جاری موسم سرما کی تعطیلات کو 29 فروری تک ختم ہو جانا تھا، تاہم اب تعطیلات میں مزید 2 ہفتے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ صوبے کے تعلیمی ادارے اب یکم مارچ کی بجائے 15 مارچ کو کھلیں گے۔ واضح رہے کہ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کر دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes