جدہ (رپورٹ زکیر احمد بھٹی )جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے نجران ریجن کے گورنر ، شہزادہ جلوي بن عبد العزیز بن مساعد سے نجران میں انکے دفتر میں ملاقات کی۔گورنر نجران نے سعودی عرب اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کی تعریف کی اور کہا کہ انکی بنیاد مذہبی رشتوں ، اتحاد اور بھائی چارے پر قائم ہے۔دونوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور اور دو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔قونصل جنرل نے سعودی وژن 2030 اور خطے میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی۔ قونصل جنرل نے پرتپاک خیرمقدم اور مہمان نوازی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل شائیق احمد بھٹو بھی شامل تھے