ایران سے کراچی آنے والی فلائیٹ کا مسافر محراب پور پہنچ گیا

Published on February 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

کرونا وائرس کا شبہ ،کرونا سے متاثرہ کراچی کا یحییٰ جعفری بھی اسی فلائیٹ میں تھا
محراب پور(یواین پی)ایران سے کراچی آنے والی فلائیٹ کا مسافر محراب پور پہنچ گیا کرونا وائرس کا شبہ کرونا سے متاثرہ کراچی کا یحییٰ جعفری بھی اسی فلائیٹ میں تھا۔تفصیلات کےطابق محراب پور کا رہائشی نوجوان عمران شمس میمن گزشتہ ایک ماہ سے ایران میں تھا جو آج محراب پور پہنچا ہے عمران شمس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ کراچی کا یحییٰ جعفری بھی اسی فلائیٹ میں تھا جس میں تھا ہمارا جو قافلہ ایران میں تھا اس میں دو افراد وائرس سے متاثر ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے تھے پاکستان آنے پر مسافروں کی اسکیننگ میں غفلت برتی جاتی ہے میں الحمدو للہ ٹھیک ہوں مگر میں بہت خوفزدہ ہوں یہاں ایسا کوئی مرکز یا میڈیکل کی سہولت میسر نہیں ہے کہ میں اپنے ٹیسٹ کرواسکوں ہاں سننے میں آیا کہ ایران سے آنے والی مزکورہ فلائیٹ کے تمام مسافروں کے میڈیکل ٹیسٹ ہونگے مگر ابھی تک مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے ڈی ایچ او نوشہروفیروز نثار احمد عباسی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ایران سے پاکستان آنے والے مسافروں میں محراب پور کے مسافر کی اطلاع نہیں ہے ہیڈ آفیس سے مہیا کی گئی مسافروں کی لسٹ میں ایران تفتان سے آنے والے دیگر 15 پندرہ مسافروں کا ذکر ہے کرونا وائرس سےبمتاثرہ مریض یحییٰ جعفری والی فلائیٹ میں محراب پور کا رہائشی عمران شمس تھا یا نہیں تھا اس تصدیق کی جائے گی اگر ایسا ہے تو ہیڈ آفیس کو ایران سے آنے والے عمران شمس کی اطلاع دیکر فوری طور پر میڈیکل ٹیم روانہ کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes