قصور(یواین پی)قصور محکمہ پرائس کنٹرول کی کاروائی قصور کے نواح میں دیہاتی علاقوں میں اشیا خردونوش کی قیمتیں چیک کی گئی قصور عبدالقدوس طور کی ہدائیت پر درجہ اول پرائس مجسٹریٹ حاجی صفدر علی اور ان کی ٹیم نے اہل علاقہ کی شکایت پرقصور کے نواحی دیہات بھالہ بگری و دیگر دیہاتی علاقوں میں دوکانوں پر اشیا خردونوش کی قیمتیں چیک کی اور گورنمنٹ ریٹ کے مطابق خریدوفروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی اور ریٹ لسٹ کو اویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کو معتدد کو وارننگ دی چند کو جرمانے کیے اور غیر یقینی منافع خوری کرنے والے ایک دوکاندار کے خلاف تھانہ صدر قصور میں ایف آئی آر درج کروائی۔