ٹھٹھہ (بیوروچیف حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عثمان تنویر کی زیر صدارت جیمخانہ مکلی میں 16 مارچ 2020ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنا اپنا کام انتہائی ذمہ داری اور سنجیدگی سے سرانجام دیں جبکہ گذشتہ مہم کے دوران جو خلا پیدا ہوا اسے فوری طور پر پورا کریں تاکہ معصوم بچوں کو پولیو جیسی خطرناک وائرس سے تحفظ فراہم کرکے انہیں معذوری سے بچایا جا سکے گذشتہ مہم کے دوران خلا پیدا ہونا بہت اہم ہے جوکہ کیس ریسپانس کا حصہ ہے اور اس ضمن میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر جیسے خاص ذرائع کے تحت ایک درست مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں بہتری لانے سے کام آسان ہو سکتا ہے ضلع میں موجود پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ضلع کے تمام اسکولز کے طلبہ و طالبات کو بھی پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیںقبل ازیں ڈاکٹر راجیش کمار نے گذشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا مہم کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئندہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال تک عمر کے 2 لاکھ، 13 ہزار 424 بچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلانے کا حدف مقر کیا گیا ہے جس کے لئے 636 گشتی، 48 فکسڈ اور 59 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 157 ایریا انچارجز سمیت 57 یو سی ایم اوز کو بھی مقرر کیا گیا ہے مہم کے دوران ضلع کی 18 یونین کونسلز میں 5 دن جبکہ باقی 12 ہائی رسک یونین کونسلز میں اسپیشل موبائل ٹیمز کے تحت مزید دو دن مہم جاری رہے گی اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو عبیداللہ پہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر گھوڑاباری علی ذوالفقار، ڈی ایس جمع خان پنہور، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل کورنمنٹ اعجاز احمد بھٹو، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری و سیکنڈری مقصود الحق، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر یونیسیف اعجاز جاکھرو، ایریا کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او عبدالحمید خان، پی پی ایچ آئی، مرف، صحت، تعلیم، انفارمیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران، این اسٹاپ، این آر ایس پی، ہیڈس اور دیگر مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔