پٹرول 6 روپے لیٹر کمی کی سمری تیار

Published on February 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) تحریک اںصاف کی حکومت میں پٹرول کی قیمت میں اب تک کی سب سے بڑی کمی کرنے کی تیاریاں، یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کی سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے وزارت خزانہ بھجوا دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت خزانہ وزیراعظم عمران خان سے مشورہ کرنے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 29 فرور ی کو کریں گے جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول یکم مارچ سے دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题