چمن (یواین پی) حکومت کا پاک افغان بارڈر بند کرنے کا فیصلہ، یکم مارچ سے بلوچستان میں چمن بارڈر کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پاک افغان بارڈر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے خدشات کے باعث بلوچستان میں چمن بارڈر کو بند کر دیا جائے گا۔چمن بارڈر غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا جائے گا، جس کے بعد بلوچستان میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کسی قسم کی آمد و رفت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔