مستونگ: کوچ اور مزدا ٹرک میں تصادم، 6 مسافر جاں بحق، 22 زخمی

Published on March 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

کوئٹہ: (یو این پی) کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہو گئے۔پولیس اور لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ میں آر سی ڈی شاہراہ پر کراچی سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والے مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے غوث بخش ممیوریل ہسپتال مستونگ اور سول ہسپتال کوئتہ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں غوث بخش ممیوریل ہسپتال مستونگ منتقل کی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy