لاہور (یواین پی) معروف کامیڈین امان اللہ کی طبعیت ایک بار پھر سے بگڑ گئی، انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ امان اللہ 4 ماہ قبل گردوں، پھیپھڑوں اور سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوئے۔ اہل خانہ کے مطابق امان اللہ کو ہسپتال لائے ہیں، اب اِنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے، گھر والوں نے قوم سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔واضح رہے امان اللہ کو گزشتہ ماہ نمونیہ کی شکایت ہوئی تھی اور وہ 7 دن ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے، طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا، اب ان کی ایک بار پھر طبعیت بگڑ گئی ہے۔ امان اللہ پاکستانی سٹیج کی دنیا میں بڑا نام ہیں انہیں 2018 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔