طرابلس ۔۔۔ شمالی افریقہ کے ملک نائیجریا نے معمر قذافی کے مفرور بیٹے سعدی قذافی کو لیبیا کی حکومت کے حوالے کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سعدی قذافی 2011ء میں قذافی حکومت کے خاتمے کے بعد ہسمایہ ملک نائجیریا فرار ہو گیا تھا۔ لیبیا کی حکومت نے سعدی کو جیل منتقل کر دیا ہے جہاں ان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جائے گا۔