احساس پروگرام ٹھٹھہ میں نادرا عملے کی لالچ کے نظر ہونے لگا

Published on March 4, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 736)      No Comments

ٹھٹھہ(بيرو چيف حميد چنڈ)احساس پروگرام ٹھٹھہ میں نادرا عملے کی لالچ کے نظر ہونے لگا، من پسند لوگوں کو ٹوکن جاری کرنے اور صبح 8 سے شام 4 بجے تک صرف ایک گھنٹہ مستحق عورتوں کا رکارڈ سسٹم میں انٹر کرنے کے بعد مختلف بہانہ بناکر کام بند کرنے لگے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے پورے پاکستان کی طرح ٹھٹھہ شہر میں بھی احساس پروگرام میں مستحق عورتوں کی ڈیٹا انٹری کا کام شروع کیا گیا مگر احساس جیسے اساس پروگرام کو نادرا ٹھٹھہ کا عملا مکمل فراپ کرنے میں مصروف ہوگیا، مستحق عورتوں کی جانب سے صحافیوں کے آگے نادرا ملازموں کے اوپر الزام لگاتے ہوئے کہا کے احساس پروگرام میں داخلے کے لیے ہمیں صبح 6 بجے بلاکر ٹوکر ہمارے ہاتھوں میں دینے کے بجائے ٹوکن ہوا میں پھینک دیے جاتے ہیں جسکے باعث زیادہ تر ٹوکن وہاں کھڑے لرکے زمین سے اٹھا لیتے ہیں اور وہ ہی ٹوکن بعد میں ایک ہزار میں فرخت کیے جاتے ہیں، جبکہ نادرا کا عملا صبح 8 بجے آنے کے بعد 9 سے انٹری کا کام شروع کرتا ہے جوکہ صبح 10 یا ساڑے دس بجے تک دور دراز کے دیہاتوں سے آنے والی عورتوں کے لیے مختلف بہانے بناکر بند کردیا جاتا ہے جبکہ بند کمروں میں صبح 11 سے لیکر شام 4 بجے تک من پسند عورتوں کے داخلے کیے جاتے ہیں، اس سلالے میں باخبر ذرائع کے مطابق احساس پروگرام کو فلاپ کرنے کے لیے وفاقی حکومتی جماعت کے چند کارکنان بھی نادرا عملے کو دھمکیاں دیکر اپنے من پسند ناموں کی داخلا رکھوانے کے لیے نادرا عملداروں سمیت میونسپل کمیٹی کے عملے کو پریشان کررہے ہیں، ضرورت اس بات کی ہے کے احساس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سمیت نادرا عملے کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا اور دؤر دراز سے آنے والی مستحق عورتوں کی داخلا بلامتیاز کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme