لاہور قلندر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹیم کے مالک فواد راناپہ تنقید کرنا مناسب نہیں
لاہور(یواین پی) اگر کوئی شخص صدق دل ،جذبہ،لگن اورمحنت سے کسی پروجیکٹ پہ کام شروع کرتا ہے تو ایک دن اسے اپنی محنت کا پھل مل جاتا ہے لاہور قلندرز کے آنر فوادنعیم رانا کی ٹیم نے پی ایس ایل کے میچ میں مسلسل ناکامیوں کے بعد کامیابی حاصل کی تو بہت خوشی ہوئی جیت کی مبارک باد دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار اداکارایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندر کی مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے ٹیم کے مالک فواد رانا کو سوشل میڈیا پر تنقید اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑرہاہے حالانکہ فواد رانا کی ملک پاکستان کے ساتھ محبت ان مٹ ہے وہ انتہائی ملنسار ،درد دل اور ملک و قوم کےلئے اپنی جان نچھاور کرنے والے انسان ہیں اور جو شخص ملک و قوم کے لئے کام کرے اسے عزت دینی چاہیے ۔