گورنر سندھ کی امان اللہ کے انتقال پر تعزیت

Published on March 7, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 501)      No Comments


کراچی(یواین پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کامیڈین امان اللہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو جاری تعزیتی پیغام میں گورنرسندھ نے کہا ہے کہ امان اللہ نے اپنی پرفارمنس سے عوام میں خوشیاں بانٹیں اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔انہوں نے کہا کہ امان اللہ مزاحیہ اداکاری کے شہنشاہ تھے جس میں کوئی اور ان کا مد مقابل نہیں تھا۔خصوصا تھیٹر میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ مزاحیہ اداکاری میں انہوں نے ایک نئی طرز کا آغاز کیا جس کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ان کے انتقال سے مزاحیہ اداکاری کا ایک زریں دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔گورنر سندھ نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا بھی کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme