نرگس،نسیم وکی،سہیل احمد،ایم اے ٹھاکر،ساجد علی ساجد،ڈاکٹرخرم،غزل شاہ کا اظہار تعزیت
لاہور (یواین پی)اسٹیج کنگ معروف کامیڈین امان اللہ انتقال نے شوبز حلقوں کو افسردہ کردیا ان کے انتقال پہ شوبز شخصیات اداکارہ نرگس،نسیم وکی،سہیل احمد،افتخار ٹھاکر،ایم اے ٹھاکرکامیڈین،رائٹرڈاکٹربی اے خرم،ڈائریکٹرساجد علی ساجد،ظفری خان،غزل شاہ،ناصر چنیوٹی،سنگر حنا ملک،شاعر اسحاق ڈار،طارق ٹیڈی،صائمہ خان،علی چوہدری،روزبٹ،امیراحمد ،حمیراناز،پائل چوہدری،علی اصغر ودیگر نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی کامیڈین امان اللہ اسٹیج کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے ایک طویل عرصہ تک شائقین اسٹیج کے چہروں پہ مسکراہٹیں بکھیرتے رہے واضح رہے مرحوم گردوں اور پھیپڑوں کے مرض کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے۔