کرونا وائرس: ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر جاں بحق ہو گئیں

Published on March 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

تہران: (یواین پی) کرونا وائرس سے ایرانی رکن پارلیمنٹ فاطمہ رہبر جاں بحق ہو گئیں، 55 سالہ فاطمہ رہبر کرونا سے انتقال کرنے والی دوسری رکن پارلیمنٹ ہیں، ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 124 ہوگئی جبکہ 4 ہزار 747 متاثر ہوئے۔ادھر کرونا نے 97 ممالک میں پنجے گاڑھ لیے۔ ویٹی کن، سربیا، سلوواکیہ، پیرو، ٹوگو کولمبیا میں بھی کرونا کی تشخیص ہوگئی، کرونا سے دنیا بھر میں 3 ہزار 495 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکا میں 15 جبکہ اٹلی میں 197افراد ہلاک ہوگئے۔ سان فرانسسکو میں پھنسے بحری جہاز میں مزید 21 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، عراق میں کرونا سے 4 برطانیہ میں 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں ایک لاکھ کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ فرانس میں تعلیمی ادارے دو ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے۔ پیرس میراتھون دوڑ کے مقابلے نئی تاریخ تک منسوخ کر دیئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes