کوئٹہ (یواین پی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے صوبائی مشیر اقلیتی اموردھنیش کمارپلیانی نے کہا ہے کہ آج ملک بھرمیں ہندوبرداری ہولی کا تہوارمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت بلوچستان نے میری کوششوں سے سرکاری سطح پر ہندوبرداری کے سرکاری ملازمین کو ہولی کے موقع پردودن کی چھٹی کا اعلان کردیا ہے، ہولی کا تہوارہمیں پیار محبت،اوریگانگت کا درس دیتا ہے، ہم ہندوبرداری کو اس خوشی کے موقع پر عہد کرنا چاہیے کہ ملک کی سالمیت وبقاء کی خاطر مل کرکام کرنا چاہیے اور مادروطن کی تعمیر وترقی قیام امن کے لئے بھی خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی مشیر اقلیتی اموردھنیش کمارپلیانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ہندوسرکاری ملازمین کے لئے تہوارپر چھٹی کا اعلان کرکے ہندوبرداری کے دل جیت لئے ہیں جس پر ان کے مشکور ہیں۔